جیب کترا گرفتار،موبائل فون برآمد

جیب کترا گرفتار،موبائل فون برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے بازاروں میں سودا سلف لینے والے شہریوں سے موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل فون چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون برآمد کرلیا،ملزم کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا،جس سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے تفصیلات کے مطابق مدعی کامل سید ولد غلام سید سکنہ وزیر باغ نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ سلمان بیکری واقع آسیہ گیٹ میں خریداری میں مسروف تھا کہ اس دوران کسی نامعلوم چور نے اس کی جیب سے قیمتی موبائل فون چوری کرلیا، پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردیاایس پی سٹی محمد شعیب نے شہریوں سے موبائل فون چوری کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سبرب احتراز اور ایس ایچ او بھانہ ماڑی سردار حسین کو واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نے کئی جرائم پیشہ افراد کے بیانات قلمبند کیے،اسی دوران واردات میں ملوث ملز م کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کا رروائی کرتے ہوئے ملزم عمر گل ولد رحیم گل سکنہ باچہ گھڑی یکہ توت کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل فون چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون برآمد کرلیا،ملزم کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا،جس سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -