سیاسی و مذہبی جماعتوں کاخدمت خلق فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ

سیاسی و مذہبی جماعتوں کاخدمت خلق فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فلاحی ادارے خد مت خلق فانڈیشن کے صدر دفتر میں کرونا وائرس کے لوک ڈان کے سبب متاثرین میں غذائی اجناس اور راشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے سیاسی و مذہبی جماعتوں کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں معروف عالم دین علامہ علی کرار نقوی،دارلعلوم شنس المدارس کے بانی علامہ سید جعفرالحسن تھانوی،مولانا فضل الرحمن سے تعلق رکھنے والے مولانا یوسف کر خی اور دیگر نے خد مت خلق فانڈیشن کے صدر دفتر کا دورہ کیا اور ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل سے ملاقات کی اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی عبد الوسیم، زاہد منصوری،عادل خان،علما کمیٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ علما کرام نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اور خد مت خلق فانڈیشن کے رضا کارو ں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جس طرح آپ دن رات کرونا وائرس کے سبب لاک ڈان متاثرین کیلئے غذائی اجناس جمع کر کے تقسیم کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -