پشاورکے نواحی علا قہ بڈھ بیر میں اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز چھیننے والا مرکزی ملزم گرفتار

پشاورکے نواحی علا قہ بڈھ بیر میں اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز چھیننے والا ...

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فونز چھیننے والے گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق منظم راہزن گروہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے تین عدد قیمتی موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی حافظ مجتبٰی خان ولد غلام مر تضٰی نے تھانہ بڈھ بیر پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ نامعلوم موٹر کار سوار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ اور ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے راہزنی کے وارداتوں میں ملوث اصل ملزم اور خطرناک راہزن گروہ کے سرغنہ مزمل عرف عمران ولد مقصود سکنہ ٹیلہ بند کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -