کورونا کا متحدہو کرخاتمہ کیا جاسکتا ہے،نفیسہ شاہ

  کورونا کا متحدہو کرخاتمہ کیا جاسکتا ہے،نفیسہ شاہ

  

خیرپور(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مل کر ہی خاتمہ کرکے انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے،چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ہر بار حکومت سے ساتھ مل کر چلنے کو ترجیح دی ہے۔پیرکویہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت، سندھ حکومت کی تجاویز کو سنجیدگی سے لے اور ایک لائحہ عمل کو آگے لیکے چلے۔صحت کے شعبے میں ہمارے وسائل زیادہ نہیں لاک ڈاؤن ہی کورونا وائرس جیسی وبا کو روکنے میں مدد کریگا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اجلاس میں سوچ سمجھ کر سنجیدگی سے فیصلہ کرکے انسانی زندگیوں کو محفوظ کرے،انہوں نے کہاکہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیئے لائحہ عمل کو واضح کرے یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ آنے والے دن اہم ہیں،صحیح فیصلے کرنا ضروری ہے،ہمارے پاس چین جیسے ممالک کی مثال موجود ہے،کوئی بھی صوبہ اکیلے اس وبا سے جنگ نہیں جیت سکتا وفاق کو صوبوں سے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -