پی ایس پی کارکن ایم کیو ایم کونسلرز کے ساتھ کام کریں، مصطفی کمال

پی ایس پی کارکن ایم کیو ایم کونسلرز کے ساتھ کام کریں، مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی کارکن ایم کیو ایم کے کونسلرز کے ساتھ کام کریں، وائرس پھیلنے سے متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈاکٹرز بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں، یہاں صورتحال الگ ہے، ہمارے ڈاکٹر مظاہرے کررہے ہیں۔ دنیا بھرمیں لوگ دشمنی بھول کر ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں، یہاں سیاسی جماعتیں پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزرا اعلی کو ایک پیج پر دیکھنا چاہتا ہوں،مصطفی کمال نے کہا کہ آج جو سیاست کر رہے ہیں وہ کل نظر نہیں آئیں گے۔