کرک،ٹی اایم اے،سی اینڈ ڈبلیو،4 سینٹائرز واک تھرو گیٹ نصب

کرک،ٹی اایم اے،سی اینڈ ڈبلیو،4 سینٹائرز واک تھرو گیٹ نصب

  

کرک(بیورورپورٹ) ٹی ایم اے اور سی اینڈ ڈبلیو نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مختلف مقامات پر چار سینیٹائزیشن واک تھرو گیٹ نصب کرلئے۔کورونا وائرس کیخلاف سب سے زیادہ متحرک ٹی ایم اے کرک نے سوموار کے روز سبزی گلی سڑک جبکہ سی اینڈ ڈبلیو نے اپنے دفتر اور ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک کے داخلی دروازے پرسینیٹائزیشن واک تھرو گیٹ نصب کئے جس کا ٹی ایم او اجمل خان نے سوشل ویلفئیر آفیسر جمشید خٹک اور انٹی کرونا سکواڈ کے فوکل پرسن ثناء اللہ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیا جبکہ ایس ڈی او نصیرخان نے سب انجینئر عنایت العزیزکے ہمراہ سی اینڈ ڈبلیوآفس میں نصب واک تھرو گیٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو میں ٹی ایم او اجمل خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی فلاح،بہبود میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ چھوٹے مشینوں اور فائر بریگیڈ گاڑی کے ذریعے ابتک سینکڑوں جامع مساجد اور وائرس سے متاثرہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بازار میں واک تھرو گیٹ نصب کرنے کا بنیادی مقصد شہر اور سبزی گلی سڑک میں داخل ہونے والے افراد کو کرونا وائرس سے محفوظ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ دوسرے گیٹ کو آج منگل کے روز باہمی مشاورت سے آفیشل کالونی سڑک یا ٹی ایم اے آفس میں نصب کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -