حکومتی سطح پر امدادسے ہی عوام کو ریلیف ملے گا،طلباء اہلسنت کمیٹی

حکومتی سطح پر امدادسے ہی عوام کو ریلیف ملے گا،طلباء اہلسنت کمیٹی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)طلباء اہلسنت کمیٹی کے وائس چیئرمین ذیشان خان اور رکن جنید خان نے کہا ہے کہ فلاحی تنظیمیں جتنا بھی کام کرلیں جب تک حکومتی سطح پر امدادی پروگرام کا آغاز نہیں کیا جائے گا عوام کو مکمل ریلیف فراہم نہیں ہوسکے گا۔اپنے جاری کردہ بیان میں ذیشان خان اور جنید خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے مختلف فلاحی تنظیموں نے اپنی سرگرمیوں کو مزید تیز کردیا ہے۔سیلانی ویلفیئر،خدمت خلق فانڈیشن،الخدمت فانڈیشن،جے ڈی سی،ایدھی فانڈیشن،پی ایس پی کے فلاحی ونگ اور دیگر کی جانب سے شہریوں کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ان ادارروں کو ہنگامی صورتحال میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور اپنے اس ہی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ان تنظیموں نے اپنی بساط سے زیادہ شہریوں کی خدمت کی ہے تاہم اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیاجاسکتا ہے کہ یہ فلاحی تنظیمیں جتنا بھی کام کرلیں جب تک حکومتی سطح پر امدادی پروگرام کا آغاز نہیں کیا جائے گا عوام کو مکمل ریلیف فراہم نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیموں نے ایک مرتبہ اپنے اقدامات سے حکومت کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔اگر حکومت سندھ کو راشن فراہمی اور عوام کو امداد کی فراہمی کا طریقہ کار مرتب کرنے میں کسی مشکل کا سامنا ہے تو وہ ان تنظیموں سے رابطہ کرکے ان کے اشتراک سے بھی لوگوں کی مدد کرسکتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -