لاک ڈاون مزید دو ہفتے جاری رہنا چاہیے، ایاز لطیف پلیجو

لاک ڈاون مزید دو ہفتے جاری رہنا چاہیے، ایاز لطیف پلیجو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ قومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاون مزید دو ہفتے جاری رہنا چاہیے اور اگر ضرورت پڑے تو کرفیو لگایا جائے۔سربراہ قومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران غریبوں کو راشن دیا جائے اور ڈاکٹرز، طبی عملے اور پولیس کو حفاظتی سامان دیاجائے۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ راشن اور امداد میں کرپشن کرنے والے گرفتار کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں روزانہ کم از کم دس ہزار ٹیسٹ کیے جائیں وفاقی احساس پروگرام کی طرح سندھ حکومت بھی لوگوں کی مالی مدد کرے۔ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ صوبہ اور وفاق مل کر کام کریں، بحرانی حالت میں گورنر راج کا مطالبہ ہرگز نہ کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -