صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا مختلف حساس ایمرجنسی سنٹرز کا دورہ

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا مختلف حساس ایمرجنسی سنٹرز کا دورہ

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی ووزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی کا ضلع شانگلہ کے مختلف یونین کونسلز میرہ، بشام، کانڑہ، غوربند کے علاقہ ڈھیریئ،یوسی پیرآباد اور الپوری کا دورہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے لاک ڈاون سے متاثرہ مستحق خاندانوں کیلئے وزیر اعظیم احساس ایمرجنسی پروگرام سنٹر وں کا معائینہ کیا اور بہترین انتظامات پر ریٹلرز اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی ورکرز اور علاقائی مشران سے بھی ملے اور ان کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی احکامات جاری کیے۔ شوکت یوسف زئی نے ان کے فنڈ سے منظور شدہ اسکول گورنمنٹ پرائمری سکول تنگے میاں کلے کادورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ناقص کام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو منصوبہ کیلئے مزید فنڈ نہ دینے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ شانگلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کی اجازت نہیں دینگے اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔انھوں نے کہا کہحکومت اپنے عوام کے صحت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اس وباء کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔شانگلہ میں انتظامات کو مزید تیز کیا جائے۔ اس موقع پر پی ٹی ائی ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی سدیدالررحمان، پی ٹی ائی شانگلہ کے رہنماء وقار احمدخان، ممبر ضلع کونسل ناظم نجیب اللہبھی موجود تھے۔ بعد ازیں صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی نے پیرآباد میں پی ٹی ائی کے درینہ رکن دلاور خان کے والدہ صاحبہ، اور مرحوم دلبر خان، کانڑہ میں خیرلبشر کے والد اور میرہ میں کورونا سے جان بحق محمد زر کی فاتح خوانی کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی۔ انھوں نے پیرآباد میاں کلے میں ڈاکٹر جاوید کے رہائشگاہ پر پارٹی ورکرز اور رہنماوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی اور بعد میں صوبائی وزیر نے حبیب الررحمان کی طرف سے دئے ہوئے ظہرانہ میں شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر گل ہمروز،سوشل ایکٹیویسٹ نجیب شہزاد،،علی باز خان، اسلام زادہ، ڈاکٹر شریف اللہ، ڈاکٹر گلزار خان و دیگر اہم ورکرز بھی ہمراہ تھے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -