کھیلوں کے سامان کی بر آمدات میں 13.2فیصد اضافہ

کھیلوں کے سامان کی بر آمدات میں 13.2فیصد اضافہ

  

اسلام آباد  (اے پی پی) فروری 2020ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 13.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق فروری 2020ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات 14.9 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ فروری 2019ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے 21.97 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2019ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 2.93 ملین ڈالر یعنی 13 فیصد سے زیادہ کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -