بند مارکیٹیں اور تجارتی ادارے کھولے جائیں،اعظم چوہدری

بند مارکیٹیں اور تجارتی ادارے کھولے جائیں،اعظم چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن  لاہورا عظم چوہدری نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد کرونا وائرس کی بناء پر ایک ماہ سے بند مارکیٹیں اور تجارتی ادارے فی الفور کھولے جائیں کیونکہ مارکیٹیں اور صنعتی ادارے بند ہونے سے ان کے لاکھوں روپے کا کرایہ اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگیاں مشکل ہوتی جارہی ہیں حکومتی اقدامات کی وجہ سے صنعتی اور کاروباری طبقہ پریشانی کا شکار  ہے، ان خیالات کا اظہار سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم  کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ صنعتیں اور مارکیٹیں بند ہونے سے اربوں کے نقصانات کا سامنا ہے اس لئے حکومت کو چاہئیے کہ وہ کاروبار کھولنے کی اجازت دے تاکہ مشکل آسان ہوسکے۔

مزید :

کامرس -