آن لائن کووڈ 19’انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹرول‘ کورس پیش

آن لائن کووڈ 19’انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹرول‘ کورس پیش

  

لاہور (پ ر) پنجاب سکلز ڈیولپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) اور بین الاقوامی پلیٹ فارم Gnowbeنے مشترکہ طور پر "Stay Protected with Infection Control and Prevention 101 Program"کے ذریعہ پاکستان کے عام لوگوں کووائرس کی نوعیت اور اس کی منتقلی،اور انہیں کووڈ 19 (کورونا)کی وباء کے دوران حفاظت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے ایک آن لائن پروگرام کی پیشکش کی ہے۔یہ 30منٹ کا مفت کورس، سنگاپور کے معروف Ngee Ann Polytechnicکی طرف سے ای لرننگ پلیٹ فارمGnowbeپر فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے انفیکشن سے پھیلنے والی بیماریوں جیسا کہ کووڈ 19(کورونا) کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔دونوں اداروں کے درمیان ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں، پی ایس ڈی ایف نے عوام تک عام رسائی کیلئے اس کورس کا ایک اردو میں ورژن تیار کیا ہے۔ اس کورس میں عام عوام کو مفت رسائی حاصل ہوگی، یہ خاص طور پروزیر اعظم کی ٹائیگر فورس، فیلڈ میں کام کرنے والے رضا کاروں جس میں کھانا اوردیگر اہم خدمات فراہم کرنے والوں، بینک ملازمین، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور قریبی حلقوں میں رہنے والے لوگ جہاں بیماری پھیلنے کے سب سے زیادہ امکانات ہیں۔ اہم اور ضروری معلومات فراہم کرنے کیلئے ایک آسان طریقہ اختیار کیا گیا ہے، کورس میں عوام کی آگاہی کیلئے معلوماتی وڈیوز، تربیتی مواد اور مشقوں کے امتزاج کا استعمال کیا گیا ہے۔ کورس کے مواد میں دو اہم موضوعات شامل جس میں ’انفیکشن ٹرانسمیشن‘ (جو اس وباء کے مرض اور اس کی منتقلی کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے) اور انفیکشن سے بچاؤ (جو ہاتھ دھونے، حفظان صحت کے ذریعہ روک تھام اور ذاتی حفاظتی سامان PPEپہنے کے سیشنز پر مشتمل ہوتا ہے)۔ جو لوگ کامیابی سے کورس کو مکمل کریں گے انہیں سنگاپور کے اسکول آف ہیلتھ سائنسز، Ngee Ann Polytechnic سے بین الاقوامی سرٹیفکیٹ پیش کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -