فروری میں چائے کی درآمدات میں 6.4 فیصد اضافہ

  فروری میں چائے کی درآمدات میں 6.4 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) فروری 2020ء کے دوران چائے کی درآمدات میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2020ء کے دوران چائے کی درآمدات 49.2 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ فروری 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 46.3 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح فروری 2019ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 2.9 ملین ڈالر یعنی 6 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -