پی پی ایل بورڈآف ڈائریکٹرزکااجلاس 23 اپریل کوہوگا

      پی پی ایل بورڈآف ڈائریکٹرزکااجلاس 23 اپریل کوہوگا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پیٹرولئیم لیمیٹڈ بورڈآف ڈائریکٹرزکااجلاس 23 اپریل کومنعقدہوگا۔ پاکستان سٹاک ایکسچیینج کوآگاہ کیاگیاہے کہ 31 مارچ کوختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی کے مالیاتی سٹیٹمنٹس کاجائزہ لینے کیلئے پی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکااجلاس 23 اپریل کو زوم کلاوڈ کے ذریعہ منعقدہوگا۔پی پی ایل نے 15اپریل سے سے لیکرحتمی مالیاتی نتائج کے اعلان تک کے عرصہ کوکلوزڈ پیرئیڈ قراردیاہے۔

کلوزڈ پیرئیڈکے عرصہ میں کمپنی کے ڈائریکٹرز،چیف ایگزیکٹوآفیسر،چیف فنانشل آفیسر،کمپنی سیکرٹری، کمپنی کے انتظامی افسران اوران کے اہل خانہ کوبالواسطہ یا بلاواسطہ کمپنی کے حصص کے لین دین کی اجازت نہیں ہوتی۔

مزید :

کامرس -