ٹماٹر کی ف صل کو محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

ٹماٹر کی ف صل کو محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے ٹماٹر کی ف صل کو کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کے لئے پودوں کے قریب زمین میں موجود سنڈیاں تلاش کر کے انہیں فوری تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ ٹماٹر کی فصل کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔ ضرر رساں کیڑے ٹماٹر کی فصل پر پھل پکنے کے آخری مراحل میں پھل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چور کیڑے کی سنڈی اگتے ہوئے پودوں کو رات کے وقت سطح زمین کے قریب سے کاٹ لیتی ہے اور دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہے۔

مزید :

کامرس -