رواں سال، بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں اضافہ

  رواں سال، بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد۔ (اے پی پی) جاری مالی سال کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 19035 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جولائی تا فروری 2019-20ء کے دوان بجلی کے پنکھوں کی برآمدات 15.684 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 2018-19ء کے دوران برآمدات سے 14.213 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں 1.471 ملین ڈالر یعنی 10 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی بی ایس کے مطابق فروری 2019ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران پنکھوں کی برآمد میں 64.08 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 1.829 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 3.001 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں اسی طرح جنوری 2020ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران بھی بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدات 36.91 فیصد تک بڑھ گئیں اور جنوری 2020ء کی برآمدات 2.192 ملین ڈالر کے مقابلہ میں فروری 2020ء میں برآمدات 3 ملین ڈلارز تک بڑھ گئیں۔

مزید :

کامرس -