انٹرپرائز بزنس میں ہواوے کی 8.6% افزائش

  انٹرپرائز بزنس میں ہواوے کی 8.6% افزائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)2019 کے دوران ہواوے نے انٹر پرائز مارکیٹ میں مسلسل افزائش حاصل کی اور دنیا میں اپنی مصنوعات کی فروخت سے 12.8 ملین امریکی ڈالر کمائے یہ اعداد وشمار سالانہ8.6 فی صد اضافہ ظاہر کرتے ہیں ہواوے کا انٹرپرائز بزنس کمپنی کی مجموعی توسیع میں ایک محرک بن چکا ہے خاص طور پر مشرق وسطی میں کمپنی کے انٹرپرائز بزنس گروپ نے غیر معمولی نتائج حاصل کئے سال بہ سال پر اس کی سیلز سے آمدنی میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہواوے انٹر پرائز بزنس کے پاس دنیا بھر میں 28000 سے زیادہ شراکت داروں کا نیٹ ورک ہے جو اس بزنس گروپ کی86 فیصد آمدنی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ہواوے کے مطابق ان شراکت داروں اور کسٹمرز کا اعتماد کمپنی کی کامیابی میں ناگزیر ہے آئی اے فائیو جی اور کلاؤڈ جیسی نئی ائی سی ٹی ٹیکنالوجیز میں جاری تحقیق و ترقی اور سرمایہ کاری کے ذریعہ آج ہواوے کو مصنوعاتی دیت صنعتی ڈیجیٹائزیشن اور ذہانت کی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے تعاون پر مبنی سہولتوں پر مکمل برتری حاصل ہے ہواوے نے سرمایہ کاری کی اپنی طویل المدت سوچ اور ٹیکنالوجی کی ایجادات فراہم کرنے کے اپنے وعدے کے مطابق2019 کی آمدنی کا 15.3 فیصد یا اندازا 18.8 بلین امریکی ڈالر تحقیق و ترقی پر خرچ کئے پچھلی ایک دہائی کے دوران آر اینڈ ڈی پر اس کے کل اخراجات85.9 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

مزید :

کامرس -