جاز نے SKMCH&RC کو8 ملین روپے عطیہ کر دئیے

جاز نے SKMCH&RC کو8 ملین روپے عطیہ کر دئیے

  

اسلام آباد،(پ ر) جیسے جیسے کورونا وائرسCOVID-19 پورے پاکستان میں پھیل رہا ہے، صحت کا نظام دباؤ کاشکار ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ بے سہارا افراد کے لئے مفت ٹیسٹ کی عدم دستیابی ہے۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر (ایس کے ایم سی ایچ) کو COVID-19 ٹیسٹنگ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ اس فوری ضرورت کومحسوس کرتے ہوئے، جاز نے SKMCH&RC کو1000 افراد کے COVID-19 ٹیسٹ کے لئے8 ملین روپے کا فنڈ فراہم کیا ہے۔اب تک 500سے زائد لوگوں کے مفت ٹیسٹ کروائے جا چکے ہیں۔یہ امداد جاز کے PKR 1.2 بلین ریلیف پیکیج کا حصہ ہے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈا کٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ”میں سمجھتا ہوں کہ پالیسی ساز پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ملک بھر میں آلات کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے، لیکن ہمیں فوری مدد کے لئے نجی شعبے سے مدد حاصل کرنا پڑی۔

ہم اس اہم موقع پر ساتھ دینے کے لئے جاز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم اس وائرس پر قابو پانے کے لئے اپنی کوششوں کو مزیدبہتر بنائیں گے“۔

مزید :

کامرس -