ٹینڈے کی اگیتی فصل اپریل کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت

    ٹینڈے کی اگیتی فصل اپریل کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت اپریل کے آخر تک مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی فصل کاحصول ممکن ہو سکے۔کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت 30اپریل تک مکمل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذرخیز، ریتلی اور پانی کے اچھے نکاس والی زمین میں ٹینڈے کی اگیتی کاشت کے شاندار نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے قبل کھیت میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل چلاتے ہوئے اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور کھیت کو پانی لگادیں۔

مزید :

کامرس -