نوشہرہ،جوڈیشل لاک اپ سے 60 قیدی رہا

نوشہرہ،جوڈیشل لاک اپ سے 60 قیدی رہا

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج نوشہرہ شہناز حمید خٹک نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے نوشہرہ جوڈیشل لاک آپ سے 60قیدی رہا کر دئیے جبکہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے گیٹ پر حفاظتی اقدامات کے طور پر ڈسڑکٹ آنے والے سائلین کی سکرینگ کرنے کا بھی انتظامات کردئیے تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ شہناز حمید خٹک، سینئر سول جج ایڈمن سید مراد علی شاہ، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال نوشہرہ کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شعیب خان نے نوشہرہ جوڈیشل لاک آپ کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید ملزمان کو کرونا وائرس کی پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت رہا کر دیا تاکہ قیدیوں میں یہ وائرس نہ پھیل سکے جبکہ ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ کے داکلی گیٹ اور عدالت کے کمروں کے باہر حفاظتی اقدامات کے طور پر سینی ٹائزر، ہاتھ دھونے کے لئے صابن اور پانی کی ٹینکیاں لگا دی گئیں ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -