پتھروں سے بھرا ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر جانے سے ڈرائیور جاں بحق

پتھروں سے بھرا ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر جانے سے ڈرائیور جاں بحق

  

صوابی(بیورورپورٹ)پتھروں سے بھرا ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر جانے سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور گل نواس خان سکنہ لقما ن ڈھیری صوابی ٹریکٹر ٹرالی میں مقامی پہاڑ سے پتھر لا رہے تھے کہ راستے میں ٹریکٹر کا بریک فیل ہوجانے سے پتھروں سے بھری ٹرالی گہرے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آجانے سے ڈرائیور گل نواس خان موقع پر جاں بحق ہو گیا متوفی کی لاش فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -