وفاقی حکومت قوم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی،پیر صدر الدین شاہ راشدی

وفاقی حکومت قوم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی،پیر صدر الدین شاہ راشدی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی،وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، احساس کفالت پروگرام کے تحت سندھ کے لاکھوں خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے بغیر کسی سفارش ملنا شروع ہوگئے ہیں اپنے جاری بیان میں سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندہ کی عوام کو اس مشکل گہڑی میں تنہا چھوڑ دیا ہے اور عوام سے کیے گئے وعدے وفا نہیں ہو سکے، ابھی تک سندہ کے مزدور اور غریبوں کو راشن کی تقسیم شروع نہیں ہوسکی، راشن کی مد میں رکھے گئے اربوں روپئے ہمیشہ کی طرح کرپشن کے نظر ہو گئے ہیں کیا سندہ حکومت عوام کو بھوک کی وجہ سے مرنے کے بعد ان کو راشن مہیا کرے گی، سندہ حکومت راشن کی تقسیم فوری طور پر صاف و شفاف ایمانداری سے شروع کردے ورنہ سندہ میں لوگ کرونا سے کم بھوک و افلاس سے زیادہ مرجائیں گے، انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت لاک ڈاؤن کرکے خود سوگئی ہے، ہسپتالوں کی حالت بہت زیادہ خراب ہے، ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کے پاس حفاظتی کٹس موجود نہیں ہیں، خدانخواستہ کہیں یہ نہ ہو کے عام لوگوں کی طرع ڈاکٹرز اور عملہ کرونا وائرس کا شکار ہو جائے، انہوں کہا کہ لاک ڈاؤن اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک مزدور اور غریب عوام کو راشن مہیا نہیں کیا جائے گا عوام راشن کے لیے سینکڑوں کے تعداد روڈوں پر نکل پڑتی ہے جس سے کرونا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے، سندہ حکومت وائرس کے خاتمے اور عوام کو راشن کی تقسیم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -