کرونا سے ٹھیکیدار طبقہ سب سے زیاد ہ متاثر ہوا: ظاہر جان

کرونا سے ٹھیکیدار طبقہ سب سے زیاد ہ متاثر ہوا: ظاہر جان

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) صدر آل ٹرائبل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ضم شدہ خیبرپختونخواہ حاجی ظاہر جان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کیوجہ سے سب سے زیادہ ٹھیکدار طبقہ متاثر ہوا ہے لہذا حکومت ضم شدہ اضلاع کے ٹھیکہ داروں کیلئے سپیشل پیکج منظور کرے اور تمام بقایاجات ادا کی جائے۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خا رمیں صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ٹھیکداران ٹرائبل ڈسٹرکٹس مرجڈ ایریاز وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سے اپیل کرتے ہیں کہ ٹھیکدار برادری جو کہ تعمیراتی صنعت سے وابستہ لوگ ہیں اور اس ملک کے تعمیراور ترقی میں برابر کے شریک ہیں،آج کل کرونا وائرس کی وباء کیوجہ سے سب سے زیادہ یہی ٹھیکدار طبقہ متاثر ہوا ہے۔جن کے تمام تر تعمیراتی پراجیکٹس بند ہو گئے ہیں۔ٹھیکداروں کے سٹاف اور لیبرز بیروزگار ہوگئے ہیں،جن کے ٹھیکہ داروں کے زمہ کافی بقایاجات ہیں جوکہ تنخواہ وغیرہ کے مد میں ویسے جمع ہو رہے ہیں اور ڈیلی ویجرز غریب لوگ جو کہ عرصہ دراز سے اس صنعت میں ٹھیکداروں کے ساتھ برسرِروزگار تھے اور اب بیروزگاری کیوجہ سے فاقو پر مجبور ہونے کو ہیں۔اسکے علاوہ ٹھیکداروں کے تعمیراتی پراجیکٹس کے سائٹس پر کافی مشینری اور تعمیراتی مواد ڈمپ ہیں جسکے ائیڈل چارجز/چوکیداری کے اخراجات قابو سے نکل رہے ہیں اور تمیراتی مواد بھی زایدالمعیادہونے سے خراب ہورہے ہیں جس سے ٹھیکداروں کو نا قابلِ برداشت نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اسکے ٹھیکداروں کے زیادہ تر پراجیکٹس میں بقایا جات واجب الادا ہیں جوکہ پہلے سے عدم دستیابی فنڈز کے روکے ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ سیکیوریٹیز/کال ڈیپازٹس اور بینک گارنٹیوں میں ٹھیکداروں کے کافی رقوم پھنسے ہوئے ہیں جس سے یہی صنعت بربادی کے دہانے پر ہیں۔اسلئے وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹرائبل ڈسٹرکٹس مرجڈ ایریاز کے پی کے کے ٹھیکداروں کیلئے سپیشل پیکج منظور کریں، اور تمام بقایاجات اداکیئے جائیں۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی رقم،کال ڈیپازیٹس اور بینک گارنٹیزواپس کئے جائیں تاکہ ٹھیکداروں کے ذمہ واجب الادابقایاجات،سٹاف کی تنخواہیں اور مزدوروں کے پیمنٹس ادا کر سکے اور مزید نقصان سے بچ سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -