کراچی: پولیس کا فیکٹری پر چھاپہ، 2 سپر وائزر گرفتار

      کراچی: پولیس کا فیکٹری پر چھاپہ، 2 سپر وائزر گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گارمنٹ فیکٹری پر چھاپا مار کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر فیکٹری کو سیل اور 2 سپر وائزر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فیکٹری پر چھاپے کے دوران 2 سپروائزر کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران فیکٹری میں کام جاری تھا اور 125 ملازمین وہاں پر کام کررہے تھے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فیکٹری کو سیل کردیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -