کورونا، ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ کی رپورٹ میں اہم انکشافات

کورونا، ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ کی رپورٹ میں اہم انکشافات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے متعلق انکشافات کیے گئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 64 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے کم ہے جبکہ ایک سے 9 سال کی عمرکے 68 بچے کورونا وائرس متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 10 سے 19 سال کی عمر کے 103 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور 20 سے 29 سال کی عمر کے 269 نوجوان کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ڈی جی ہیلتھ سروسز کی رپورٹ کے مطابق 30 سے 39 سال کے 267 افراد جبکہ 40 سے 49 سال کے 191 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسی طرح 50 سے 59 سال کے 164 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے 60 سے 69 کے درمیان کی عمر کے 135 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ڈی جی ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق 70 سال سے زائد عمرکے 129 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ڈی جی ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 926 مرد اور 400 خواتین کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -