والدین اولاد کی تربیت کے مثبت مشاغل ترتیب دیں،ثنا حفیظ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی ناظمہ ثنا حفیظ نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران مثبت مشاغل اختیار کیے جائیں تاکہ والدین اور بچے بوریت سے بچ جائیں اور بچوں کی بہترین تربیت بھی جاری رہ سکے۔وہ ملیر میں نسرین اختر سے گفتگو کررہی تھیں. انہوں نے کہا لاک ڈاون میں زیادہ تر لوگ ٹی وی چینل اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بیٹھ کر اعصابی؛ جسمانی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی پابندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے والدین کو چاہیے کہ بغیر خرچ اور اضافی رسموں کے نکاح جیسی سنت رسول کی ادائیگی کی جائے.اور اسے معاشرے کیلئے مثال بنایا جائے۔انھوں اپیل کی تمام مسلمان کرونا جیسی وبا سے تحفظ کیلئے سور فاتحہ کو زیادہ سے ورد کا حصہ بنائیں تاکہ انسانیت اس وبا سے محفوظ رہ سکے۔ثنا حفیظ نے کہا احتیاط وبا سے بچنے کا بہترین حل ہے بچوں سمیت والدین بلاضرورے باہر نہ نکلیں۔