صوابی،پی ٹی آئی کے شاہ ولی خان کو رونا وائرس سے صحت یاب

صوابی،پی ٹی آئی کے شاہ ولی خان کو رونا وائرس سے صحت یاب

  

صوابی(بیورورپورٹ) کورونہ ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چھوٹا لاہور میں قائم آئسو لیشن وارڈ میں زیر علاج پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما و سابق سیکرٹری اطلاعات شاہ ولی خان صحت یاب ہو گئے اور ان کو پیر کے روز ہسپتال سے فارغ کر کے اپنے گھر منتقل کر دیا گیا۔ ان کا دوبارہ ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آگیا ڈی سی صوابی شاہد محمود نے بتایا کہ ضلع صوابی کے کورونہ سے متاثرہ پانچ مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہے جن کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آچکے ہیں۔انہوں نے ضلع صوابی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلے کورونہ وائرس سے بچاؤ کا یہ واحد علاج ہے لہٰذا عوام اس مرض سے خود اور اپنے اہل عیال کو بھی بچائے محکمہ صحت حفاظتی تدابیر اور حکومتی احکامات پر عملدر آمد کو یقینی بنائے تاکہ اس وباء پر جلد از جلد قابو پالیا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -