ضلع ملتان‘ مختلف علاقوں میں گندم کی کٹائی شروع‘ مراکز کی کڑی نگرانی

  ضلع ملتان‘ مختلف علاقوں میں گندم کی کٹائی شروع‘ مراکز کی کڑی نگرانی

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) ضلع ملتان کے مختلف علاقوں میں گندم کی کٹائی شروع ہوگئی ہے اور حکومت نے بھی گندم کی خریداری کے لیے کمر کس لی ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خٹک کی طرف سے گندم خریداری کے لیے مقرر کردہ فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے گزشتہ روز مراکز کے دورے کیے۔انہوں نے سٹیل سیلوز اور پی آر سنٹر ٹو کا وزٹ کیا۔ باردانے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور کسانوں سے گفتگو کی۔محمد طیب خان کے مطابق ضلع ملتان میں (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

گندم خریداری کا ہدف 1 لاکھ 89 ہزار 814 میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جبکہ گندم خریداری کے لیے یے 17 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسان اپنی پوری قیمت پر گندم فروخت کریں جب کہ حکومت کے پاس وافر مقدار میں باردانہ بھی موجود ہے۔

گندم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -