ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہاہے‘ محمد عبداللہ گل

      ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا مرتکب ...

  

ہارون آباد (نامہ نگار)محمد عبداللہ گل چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان و کشمیر نے بھارت کی لائن آف کنٹرل پربلااشتعال فائرنگ پر بات کرتے ہوئے کہا اس وقت پوری دنیا کرونا جیسی موزی مرض میں گھروں (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

میں قید ہے۔ ہزاروں انسان لقمہ اجل بن رہے ہیں اور سینکڑوں مریضون کی مزید تشخیص ہو رہی ہے جبکہ مودی سرکار کو لاک ڈاؤن کے دوران لاکھوں لوگوں کے مرنے کی فکر کو چھوڑ کر لائن آف کنڑول پربلااشتعال فائرنگ کر کے بے گنا ہ کشمیریوں کو شہید اورزخمی کر رہا ہے اور ان کی جائیدادوں کو تباہ برباد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے مقبوضہ کشمیر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے صحت اور بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے نظام ِ زندگی بری طرح متاثر ہے کشمیریوں کو ان کے پیاروں کے جنازوں میں بھی شریک نہیں ہونے دیا جارہا۔ انہوں نے کہا افغانستان میں مفاہمت کے عمل میں پاکستان کا مرکزی مقام ہندوستان کے بالادستی ڈیزائن کے خلاف ہے۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی جارحیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ علاقائی سیاست میں پاکستان کی ابھرتی پوزیشن کی وجہ سے ہندوستان مایوس ہے۔ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کو بے نقاب کیا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔ بھارت کے پاکستان کے بارے میں جنگی رویے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے۔ پاک فوج انتہائی پیشہ ور ہے اور اس کا دفاعی سازوسامان بھارتی فوجی سازو سامان سے بہتر ہے۔ ہندوستانی حکومت نسل پرست ہے اور اقلیتیں خوفزدہ زندگی گزار رہی ہیں۔

محمد عبداللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -