پاور سیکٹر‘ زیر گردش قرضوں کا حجم دو ہزار ارب‘ اصلاحات بے نقاب

پاور سیکٹر‘ زیر گردش قرضوں کا حجم دو ہزار ارب‘ اصلاحات بے نقاب

  

ملتان(نیوز رپورٹر)پاور سیکٹر کے زیر گردش قرضوں (سرکلر ڈیٹ)کا حجم دو ہزار ارب روپے (2000ارب روپے)تک پہنچ گیا۔پاور سیکٹر جنریشن،ٹرانسمیشن،ڈسٹری بیوشن اور ریکوری کے نقصانات پر قابو نہیں پایا (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

جا سکا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کی سرکلرڈیٹ کے حوالے سے رپورٹ درست ثابت ہوئی۔نیپرا چیئرمین نے فروری 2020ء میں سرکلر ڈیٹ کاحجم 1926 ارب روپے نتایا تھا۔ذرائع کے مطابق مارچ 2020ء کے اختتام پر سرکلر ڈیٹ 2ہزار ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا جس سے موجودہ حکومت کی پاور سیکٹر کے حوالے سے اصلاحات کا پول کھل گیا ہے۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے خاتمے (اگست2018ء)پر سرکلر ڈیٹ کا مجموعی حجم 1262 ارب روپے تھا۔

بے نقاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -