پیف سکولز، درسی کتابیں ”لاپتہ“ لاکھوں سٹوڈٹنس کی پڑھائی بند، مستقبل، تاریک ہونیکا خدشہ

        پیف سکولز، درسی کتابیں ”لاپتہ“ لاکھوں سٹوڈٹنس کی پڑھائی بند، ...

  

گگو منڈی(نامہ نگار) ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤکے پیش نظر حکومتی فیصلے کے مطابق لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا جس کے سبب ملک کے تما م سرکاری و نجی سکولز کو بند کر دیا گیا اور تمام امتحانات ملتوی کر کے نرسری کلاس سے ہفتم تک کے تمام طلباء و طالبات کو پاس کر دیا گیا اور سرکاری سکولوں کو کتب کی فراہمی تقریبا مکمل کر دی گئی ہے اور محکمہ تعلیم نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیم گھر کے نام سے اان لائن ایجوکیشن سسٹم(بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

اور ٹی وی پر شروع کیا گیا ہے لیکن پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے تقریبا 8ہزار سے زائد سکولز جن میں 28لاکھ سے زائد غریب اور متوسط طبقے کے بچے زیر تعلیم ہیں جن کو ابھی تک درسی کتب فراہم نہیں کی گئیں درسی کتب کے بغیر آن لائن ایجوکیشن سسٹم سے تعلیم حاصل کرنا لاحاسل ہو گا والدین نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -