کرونا کو شکست دینے کیلئے غیر سرکاری تنظیمیں کردار ادا کریں‘ عبدالحئی دستی

کرونا کو شکست دینے کیلئے غیر سرکاری تنظیمیں کردار ادا کریں‘ عبدالحئی دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ‘چوک پرمٹ(بیورو رپورٹ‘تحصیل رپورٹر‘نمائندہ پاکستان)پوری دنیا کورونا کی وبا سے دوچار ہے، پاکستان جیسے ترقی پزیر ممالک کو وبا سے ساتھ ساتھ مزدور طبقہ کی بیروز گاری کا بھی سامنا ہے، مزدور طبقہ کو ضروریات زندگی اور اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت اپنے وسائل کے مطابق مزدور طبقہ کو امداد فراہم کررہی ہے، مشکل کی(بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

اس گھڑی میں غیر سرکاری تنظیموں کو بھی آگے آنا چاہیے اور غریب عوام بالخصوص مزدور طبقہ کی مدد میں اپنا حصہ لینا چاہیے، یہ بات صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے ضلع مظفرگڑھ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ممبر صوبائی اسمبلی اشرف رند بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی مشیر زراعت عبدالحئی خان دستی نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کردیا گیا مزدور طبقہ کے گھر میں راشن ختم ہوچکا ہے، گھروں میں بچے اور خواتین پریشان ہیں، این جی اوز کیونکہ سیلاب کے دنوں میں کام کرتی رہی ہیں ان کے پاس غریب طبقے کا ڈیٹا موجود ہے، این جی اوز ان حالات میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں، حکومت اور ضلعی انتظامیہ ان کے ہر ممکن تعاون کرے گی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ مزدور طبقہ کو راشن کی فراہمی کیلئے ایک منظم نظام مرتب کیا جائے، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سے رابطہ رکھا جائے تاکہ مستحقین کو بروقت امداد فراہم کی جاسکے، انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شعیب مگسی کو ہدایت کی کہ وہ تمام این جی اوز سے رابطہ کریں اور ان سے معلومات حاصل کریں کہ کس این جی او نے کہاں کہاں اورکن کن علاقوں میں اپنے ذرائع سے امداد فراہم کی ہے اور کون کون سے علاقے رہ گئے ہیں تاکہ رہ جانے والے علاقوں میں بھی امداد سامان فراہم کیا جائے، انہوں نے این جی اوز کے نمائندگان کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے سامان اور وسائل سے آگاہ کریں تاکہ ایک منظم طریقہ سے مستحقین میں راشن فراہم کیا جائے تاکہ کوئی علاقہ اورطبقہ رہ نا جائے، ممبر صوبائی اسمبلی اشرف رند نے کہا کہ کسی مقام پر مزدوروں یا غریبوں کو نقد رقم نہ دی جائے اس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے، مزدوروں اور غریب عوام کا رابطہ نمبر لیا جائے اور ان کے گھروں میں راشن فراہم کیا جائے تاکہ مطلوبہ مقاصد حاصل ہوں، اس موقع پر این جی او ز کے نمائندگان کلیم اللہ، ناظم بلوچ اور محمد بلا ل نے بتایا کہ ابھی تک کسی ڈونر نے کوئی فنڈ نہ دئیے ہیں این جی اوز نے اپنے مقامی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے غریب لوگوں کی مدد کی ہے، مزدور طبقہ کی امداد کیلئے یونین کونسل اور موضع کی سطح پر کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں ضلع میں گندم کی خریداری کیلئے باردانہ کی تقیم سے عمل شروع کردیا گیا ہے جو 20روز تک جاری رہے گا اور کسانوں سے گندم کا آخری دانہ تک خرید کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو ضلع کا گندم خریداری کا کوٹہ بھی بڑھایا جائے گا، یہ بات ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی کے ہمراہ گندم خریداری مرکز پر باردانہ کی تقسیم کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بار دانہ کی تقسیم کے عمل کو نہایت شفاف بنایا گیا ہے، بغیر سی ڈی آر کے کسی کو باردانہ تقسیم نہیں کیا جائیگا، باردانہ کی تقسیم کیلئے جو پالیسی بنائی گئی ہے اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا، انہوں نے ڈی ای سی کو ہدایت کی کہ باردانہ کی تقسیم میں کسی قسم کی شکایت کیا موقع نہ دیا جائے، پالیسی کے مطابق ہر کسان کو باردانہ فراہم کیا جائے، خریداری کے وقت کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے اور نہ زیادہ وزن لیا جائے، کسی بھی سنٹر پر 2گھنٹے سے زیادہ ٹرالی نہ کھڑی کی جائے، لیبر زیادہ سے زیادہ استعمال کی جائے، کاشتکاروں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، صوبائی مشیر برائے زراعت نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو ترجیح بنیادوں پر باردانہ فراہم کیا جائے، خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو تمام سہولیات فراہم کیا جائیں اور رقم کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی ایف سی فرخ شہزاد نے بتایا کہ ضلع کو ابتدائی ہدف 20لاکھ29ہزار991میٹرک ٹن ہے، پالیسی کے مطابق کسانوں کو باردانہ کی فراہمی کو شفاف طریقہ سے یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں مظفرگڑھ کے شہریوں کے پرزور مطالبے پر صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انہار کے حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر شہر کی وسط سے گزرنے والے گنیش واہ نہر سے فوری طور پر گندگی صاف کی جائے، جس پر محکمہ انہار کے عملے نے بھاری مشینری کے ذریعے نہر کی صفائی کا کام شروع کرادیا ہے، کام کی نگرانی کرنے کے لیے مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی بھی موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اور تمام اداروں کو شہر میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات کردی ہے جس کے تحت شہر بھر میں صفائی کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے شہری اپنے گھروں میں رہیں کیونکہ جو محدود ہے وہ محفوظ ہے اور پنجاب حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق لاک ڈاؤن کے متاثرین کی مالی امداد کررہی ہے اور جس کی نگرانی کرنے کے لیے میں خود احساس کفالت پروگرام سنٹرز کے معائنے کرکے عوام سے ان کے مسائل دریافت کررہا ہوں۔جبکہ صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی اور ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان دستی نے گرلز سنٹر آف ایکسی لینس سنٹر میں قائم احساس پروگرام کے مرکز کا دورہ کیااور امدادی رقم کی تقسیم کے عمل کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل و انچارج سنٹر کو ہدایت کی کہ سنٹرمیں آنے والی بزرگ خواتین کیلئے علیحدہ سے کاونٹر لگایا جائے جہاں ان کو بغیر کسی لائن یا کسی انتظار کے فوری رقم فراہم کی جائے۔