اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کا احساس کفالت سنٹر کا دورہ‘ سہولیات کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کا احساس کفالت سنٹر کا دورہ‘ سہولیات کا جائزہ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید بلوچ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ظہیر عباس کے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم احساس کفالت سنٹر کا اچانک دورہ کیا دورہ کے(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

دوران انہوں نے سنٹرز پر دی گئی عوامی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ظہیر عباس،ملک جاوید نائب تحصیلدار,مبارک علی پٹواری,ملک محمد رشید سیکرٹری یونین کونسل ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کفالت سنٹرز پر تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں سنٹرز پر آنیوالی خواتین کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے سینیٹائزرز اور ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ رقوم کی تقسیم کے دوران خواتین میں مناسب فاصلہ بھی رکھا جارہا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ظہیر عباس نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم 6 سنٹرز پر 18 کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں اور خواتین کو بلاتوقف رقوم کی فراہمی کی جارہی ہے جبکہ رقوم تقسیم کی شفافیت برقرار رکھنے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سنٹرز پر دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملہ کو شاباش دی اور انہیں اور محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایات کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -