مخدوم رشید: ہائی سکول میں کفالت سنٹر قائم مستحقین کو امداد دینے کا سلسلہ شروع

  مخدوم رشید: ہائی سکول میں کفالت سنٹر قائم مستحقین کو امداد دینے کا سلسلہ ...

  

مخدوم رشید(نامہ نگار)مخدوم رشید ہائی سکول میں احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں مالی امداد کا آغاز کردیا گیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ماہانہ 12 ہزار روپے کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے انتظامات(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، ایم این اے زین قریشی، ایم پی اے واصف مظہر راں، کلیم لابر نے سنٹر کا دورہ کیا صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ تمام آئی ہوئی میری مائیں بہنیں سوشل ڈسٹینس کو ملحوظ خاطر رکھیں چھوٹی سی غفلت بہت نقصان پہنچا سکتی ہے حکومت اسی طرح عوام کی خدمت کرتی رہے گی اس موقع پر انتظامی آفیسر اے سی عامر خٹک، میڈم عابدہ، ملک حمید تحصیلدار، محمد سعید قانونگو، سردار مظہر پٹواری سمیت تمام سٹاف موجود تھا۔

امداد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -