مختلف شہروں میں حادثے، دوبچوں سمیت 6افراد جاں بحق، قیدی کی خودکشی

    مختلف شہروں میں حادثے، دوبچوں سمیت 6افراد جاں بحق، قیدی کی خودکشی

  

م ظفر گڑھ‘ رحیم یار خان‘ لودھراں (بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے،تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ چند روز قبل آزاد کشمیر کے رہائشی 30 سالہ عبدالحمید کے ساتھ پیش آیا تھا جو اپنی فیملی کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر حیدر آباد سے آزاد کشمیر جا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث کار آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

جاں بحق ہوگئے تھے عبدالحمید کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں گزشتہ روز وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا جبکہ دوسرا حادثہ کشمور کے رہائشی 20 سالہ محمد احمد کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد احمد جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔ تیز رفتار کار نے بے قابو ہوکر موثر سائیکل سوار کچل ڈالا موقع پر جاں بحق تفصیل کے مطابق تھانہ صدر صادق آباد کی حدود بستی مسوریا گوٹھ جوڑا کے رہائشی نصیر احمد نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ آسکا قریبی رشتہ دار عبدالقادر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ اسی دوران ملزم ڈرائیور فیض محی الدین نے کار غفلت اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے بے قابو ہوکر عبدالقادر کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا موقع پر انے والے افراد ملزم کو قابو کرلیا اور پولیس کے حوالے کر دیا تھانہ منتقل، قریبی رشتہ دار کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔ مظفرگڑھ کی نواحی بستی مولوی والی،چک مٹھن کے قریب دریائے چناب میں 12 سالہ لڑکی اپنی گھر والوں کے ساتھ دریا پار کرتے ہوئے اچانک پاؤں سلپ ہونے اپنا توازن برقرار نہ رکھنے سے ڈوب کر جاں بحق۔ ریسکیو مظفرگڑھ کے مطابق متاثرہ فیملی دریا کے دوسرے کنارے پر گندم کی کٹائی کرنے کے بعد دریا سے پیدل ہی واپس آ رہے تھے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس, فوری ریسکیو سرچ آپریشن جاری کرتے ہوئے ڈوبنے والی بچی اقراء ولد مشتاق عمر 12 سال کی نعش کو تلاش کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل میں لاہور سے آنے والے قیدی نے مبینہ خودکشی کرلی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد سرد خانے میں رکھوادی گئی بتایا گیا ہے کہ لاہور کی جیل سے دو روز قبل ڈسٹرکٹ جیل لودھراں منتقل کیے جانے والے گجرانوالا کے رہائشی28 سالہ قیدی سفیان جوکہ چوری اور نقب زنی کے مقدمات میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ نشے کا بھی عادی بھی تھا اور جیل ہسپتال میں زیرعلاج تھا نے اتوار کی رات تقریبا 11 بجے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے سفیان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاحال متوفی سفیان کے ورثا لودھراں نہیں پہنچے ہیں جبکہ اس کی نعش کو سرد خانے میں رکھوادیا گیا ہے۔ کہروڑ پکا حاصل والا کے قریب کار کی درخت سے ٹکر گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق 60 سالہ کار سوار محمد اکرم موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ 45 سالہ کار سوار سعید شدید زخمی ہوگیا ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ھسپتال منتقل کر دیا ہے ملتان روڈ اڈا پرمٹ کے قریب موٹر سائیکل کو ٹرک نے ٹکر ماردی ریسکیو ذرائع کے مطاب موٹر سائیکل سوار 10 سالہ فہد موقع پر جانبحق ہوگیا اورحادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ھسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -