حفاظتی انتظامات‘ زیرو‘ ملتان میں سینٹری ورکر دوران ڈیوٹی جاں بحق

  حفاظتی انتظامات‘ زیرو‘ ملتان میں سینٹری ورکر دوران ڈیوٹی جاں بحق

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) میونسپل ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے سینٹری ورکرکے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین میں سرپرست اعلی اصغر خان بلوچ،صدر ایمپلائز یونین ریاض خان خاکوانی، سیکرٹری جنرل چودھری جواد، محمد شاہد اقبال، محمد سموئیل جٹ،ڈاکٹر غلام مرتضی جٹ ودیگر عیدیداران شریک تھے، مظاہرین نے مظاہرہ کے(بقیہ نمبر61صفحہ6پر)

دوران سرپرست اعلی اصغر خان بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹری ورکر 55سالہ ساجد حسین دوران ڈیوٹی حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ افسران بالا نے مرحوم سینٹری ورکر کے اہل خانہ کے لئے کوئی بھی پیکج نہ دیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے دیگر سینٹری ورکروں کو ادارہ ہذا کی جانب سے کوئی حفاظتی بندوبست نہ کئے گئے ہے جس کے باعث ورکر بے یارومدد گار اپنی حفاظت آپ کے تحت گھر کا کچن چلانے کے لئے اپنی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہے جبکہ موجودہ حکومت کی طرف سے نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوا کہ پچاس سال سے اوپر ورکر کو اپنے شہر میں ڈیوٹی کروائی جائے لیکن ادارہ ہذا کے ارباب اختیار آفیسران اپنی دوکانداری چمکاتے ہوئے اعلی حکام کا حکم ہوا میں اڑاتے ہوئے اپنی من مانی کرتے ہوئے دیگر ورکروں کی زندگی اجیرن بنانے میں اپنا احسن کردار ادا کررہے ہیں، صدر ایمپلائز یونین ریاض خان خاکوانی نے کہا افسران نچلے درجے کے ورکروں کے نام پر انتظامیہ سے لاکھوں روپے کی مراعات لیتے ہے جو صرف اپنی جیبوں میں ڈال کر انتظامیہ کو سب اچھے کی رپورٹ دیتے ہے حکام بالا ان آفیسران کی انکواری کرواکر سخت کارروائی عمل میں لاکر دیگر ورکروں کی زندگی بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -