ساجد نقوی لورز کونسل کے زیر اہتمام تحریک جعفریہ کا 41واں یوم تاسیس‘ شہدا امت کو خراج تحسین

  ساجد نقوی لورز کونسل کے زیر اہتمام تحریک جعفریہ کا 41واں یوم تاسیس‘ شہدا ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ساجد نقوی لور ز کونسل کے زیر اہتمام تحریک جعفریہ کا 41واں یوم تاسیس منایا گیا۔12 اور 13۔ا پریل 1979کو علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

کی قیادت میں شیعہ قومی جماعت کی بنیاد رکھی گئی۔جس کے پلیٹ فارم سے علماء اسلام نے اس وقت کے آمر مطلق جنرل ضیا الحق کی طرف سے اپنے شخصی اقتدار کو طو ل دینے کے لئے متفقہ اسلامی نظام نافذ کرنے کی بجائے،معاشرے کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش کے مقابلے میں خالص اسلام محمدی کے نفاذ اور فرقہ وارانہ تعصبات کے خلاف عملی جدوجہد کا آغاز کیا۔اس نعمت جلیلہ کی جدوجہد کے نتیجے میں ملت اسلامیہ پاکستان کی قیادت کے تسلسل نے بھی بہترین کردار ادا کیا۔ اور یکے بعد دیگرے جمہوری طریقہ کار اور مشاورت سے علامہ مفتی جعفرحسین کے بعد علامہ شہید عارف حسین الحسینی اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی شکل میں قائد ملت جعفریہ عطا کئے۔ قومی پلیٹ فارم کے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں ساجد نقوی لورز کونسل کے چیرمین خضرعباس کاظمی نے کہا کہ یہ لطف خداوندی ہے کہ اس جماعت کے خلاف کوفی اورشامی عناصر قائدین ملت جعفریہ کے خلاف گروپ بندی کرکے خود بے نقاب ہوئے لیکن قومی تقسیم کا باعث ضرور بنے۔ اور آج متعدد شعبدہ بازوں سے دھوکہ کھا نے کے بعد وہ پھر پچھتاوے سے ہاتھ مل رہے ہیں، لیکن قائد ملت جعفریہ کی استقامت اور تسلسل نے شیعہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا اقتدار کے ایوانوں اور میدانوں میں ایسا مقابلہ کیا کہ پاکستان کی تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے تحریک کے قیام میں علامہ مفتی جعفر حسین،علامہ شہید عارف حسین الحسینی، علامہ صفدر حسین نجفی، سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ اور سینکڑوں شہدا ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کیا، جو تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں اس دوران جام شہادت نوش کر گئے۔

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -