کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات ناکافی‘ میاں ثاقب خورشید

  کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات ناکافی‘ میاں ثاقب خورشید

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان مسلم ن کے راہنماایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہاہے کہ حکومت کی کوروناوائرس کی شروعات کے وقت کی غفلت،وزیراعظم کے پریشان کن بیانیہ سے عوام میں آگاہی کی بجائے خوف وہراس پھیلاجبکہ اس وائرس سے نمٹنے کیلئے اس وقت تک حکومتی اقدامات ناکافی ثابت ہوئے ہیں وہ گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو کر(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

رہے تھے اس موقع پرمیاں آصف خورشید،چودھری سعیداحمد،ملک محمداقبال ودیگربھی موجودتھے میاں ثاقب خورشید کاکہناتھاکہ ملک میں وائرس کے تیزی سے پھیلا?نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے وزیراعظم اپنی اکیلے اڑنے کی ضدچھوڑکراپوزیشن جماعتوں سے خودرابطے کریں اورایک قوم ہوکراس وباکامقابلہ کریں ان کاکہناتھاکہ جن ممالک میں یہ وباپھیلی ہے وہاں کی حکومتیں اوراپوزیشن ایک پیج پرمتحدہوچکی ہیں لیکن پاکستانی قوم کی بدقسمتی ہے کہ اس وقت ملک پرجوطبقہ حکمران ہے اس کونہ حکمرانی کرناآرہی ہے اورنہ ہی ملک وقوم کی مشکلات کااحساس ہے انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ تمام اختلافات بھلاکرمتحدہوجائیں اورمعاشی مشکلات میں ایک دوسرے کی ہرممکن مددکریں اس طرح ہی ہم اس مصیبت سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

میاں ثاقب

.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -