کرونا وائرس: اپوزیشن جماعتیں سیاسی دکانداری چمکارہی ہیں‘ طاہر اقبال چودھری

      کرونا وائرس: اپوزیشن جماعتیں سیاسی دکانداری چمکارہی ہیں‘ طاہر اقبال ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ایم این اے طاہراقبال چودھری نے کہاہے کہ اپوزیشن سیاسی دکانداری چمکاکرکوروناکے خلاف قومی یکجہتی کونقصان پہنچارہی ہے یہ وقت سیاست چمکانے کانہیں قومی وملکی اتحادکاہے۔کورونابحران سے بے روزگارہونے والوں کوتنہانہیں چھوڑیں گے ان کے ساتھ کھڑے ہیں فلاحی اوررفاہی ادارے مشکل کی اس گھڑی میں آگے بڑھ(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

کراپناکرداراداکررہے ہیں وہ گزشتہ روزپی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پرسیدسخی حسین شاہ،سجادخان کھچی،چودھری بابرمنظوردگل،عبدالحنان خان بدھ اورچودھری زاہدکریم گجربھی موجودتھے طاہراقبال چودھری کاکہناتھاکہ کوروناکے خلاف جنگ کسی فردیاجماعت کی نہیں ہے بلکہ22کروڑپاکستانیوں کی جنگ ہے اس لئے اپوزیشن جماعتوں کوچاہئے کہ وہ کورونابحران پرسیاست چھوڑکراتحاداوریکجہتی کامظاہرہ کریں ان شائاللہ ہم سب نے مل کرکوروناکے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرناہے ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے غریب اورمستحق خاندانوں کیلئے ملکی تاریخ کاسب سے بڑا امدادی پیکج دیاہے اوراحساس پروگرام کے ذریعے غریب خاندانوں میں کسی سیاسی تفریق کے بغیرمکمل طورپرشفاف طریقے سے امدادتقسیم کی جارہی ہے ان شاء اللہ کوئی غریب خاندان امدادسے محروم نہیں رہے گا۔

طاہر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -