وفاقی حکومت کرونا ایشو پر سیاست‘ پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے‘ پیپلز پار ٹی
ملتان(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی حکومت کی نااہلیاں و نا لائقیوں کا سبب ہے کہ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف یعنی تمام طبی عملہ جو کہ کورونا کے خلاف جنگ میں مسیحا کا کردار ادا کر رہا ہے وہ کورونا کا شکار ہو رہا ہے اس وقت پنجاب میں 60 ڈاکٹر کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور تقریبا 100 کا رزلٹ آنا باقی ہے پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لینے کے بجائے ایک اور غلطی (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
کر رہی ہے کہ جن کا کورونا رزلٹ پوزیٹو آچکا ہے اور جن کا رزلٹ ابھی آنا ہے ان سب ڈاکٹرز کو اکھٹے رکھا ہوا ہے بار بار ڈاکٹرز نے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ ہمیں حفاظتی سامان مہیا کیا جائے جو چائنہ سے حفاظی سامان آیا ڈاکٹرز کو دینے کے بجائے ناکارہ سامان دیا گیا جسکا اظہار بار بار ڈاکٹرز کر چکے ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی پر آفرین ہے طبی عملہ کی کہ انہوں نے اس کے باوجود عوام کی جان بچانے کیلئے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تیزی سے کورونا کا شکار ہوتے ڈاکٹرز اور طبی عملہ یہ بتا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران احمد نیازی کی طرف سے 42 کروڑ روپے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم پر لگانے کے بجا? ڈاکٹرز کے حفاظتی سامان اور ماسک پر لگانے زیادہ ضروری تھے ان حالات میں شروع سے ہی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کء دفعہ حکومت کو قومی یکجہتی کی پیش کش کر چکے ہیں اور باور کروا چکے ہیں کہ کورونا سے لڑنے کیلئے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا لیکن وزیراعظم عمران احمد نیازی نے اپنی سیاسی نابلوغیت کا ثبوت ہمشیہ کی طرح اس نازک صورتحال میں بھی ٹائیگرز فورس اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام احساس پروگرام رکھ کر دیا جبکہ احساس پروگرام لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے آن کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے کیونکہ یہ کورونا کے پھیلاو کا سبب بن رہا ہے حالانکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا موجود ہے اسی ڈیٹا کے تحت گھر گھر پیسے پہنچائے جا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، ایم این اے و نائب صدر جنوبی پنجاب مہر ارشاد سیال، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، این اے و سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب نوابزاردہ افتخار احمد خان، سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب بابو نفیس انصاری اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب چوہدری سرور عباس نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران احمد نیازی کی طرح وزرا بھی سیاسی نابلوغیت کا ثبوت دے رہے ہیں اسوقت پوری دنیا سندھ حکومت کے کورونا سے لڑنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا رہی ہے لیکن وفاقی وزرا شاید اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کیلئے سندھ حکومت کے خلاف زبان استعمال کر رہے ہیں سندھ فوبیا کا شکار وفاقی حکومت اور وزرا کان کھول کر سن لیں کہ عوام تمھارے اس پوائینٹ سکورنگ کے ڈرامے جان چکی ہے اس لئے سندھ حکومت پر تنقید کرنے سے اپنی پہلے سے کم ہوتی مقبولیت میں مزید کمی کرنے میں وقت برباد کرنے سے بہتر ہے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کے عوامی خدمت کے ویڑن کے مطابق سندھ حکومت جو عوامی فلاح و بہبود اور عوام کی جان بچانے کیلئے اقدامات کر رہی انکی پیروی کرو تاکہ ملک میں بسنے والے ہر طبقہ فکر کو اس کورونا وائرس سے بچایا جاسکے
پیپلز پارٹی