خاتون کی ہلاکت‘ ارکان اسمبلی‘ ضلعی انتظامیہ مثالی انتظامات کیلئے سرگرم

  خاتون کی ہلاکت‘ ارکان اسمبلی‘ ضلعی انتظامیہ مثالی انتظامات کیلئے سرگرم

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) بزرگ خاتون کی ہلاکت کے بعد احساس ایمر جنسی کیش پروگرام کے سنٹرز ز پر مثالی انتظامات کے لئے پارلیمنٹرین اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سرگرم ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز ز صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین قریشی نے مخدوم رشید میں سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود امداد کے حصول کے لیے آنے (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

والی خواتین کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی۔ڈاکٹر ملک ملک اور مخدوم زین قریشی نے نے سنٹرز پر کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سنٹر ز پر تعینات سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی تعریف بھی کی۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر رانا اخلاق نے بھی متعدد سنٹر کا معائنہ کیا۔اس کے علاؤہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے پیراں غائب اور اربن ایریاز کے دورے کیے۔تمام سنٹرز پر انتظامات مربوط،ڈسپلن مثالی تھا اور فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت پر سختی سے عمل درآمد بھی ہو رہا تھا، ساتھ ہی ہاتھ دھونے، پینے کے صاف پانی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔جبکہ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین قریشی نے گزشتہ روز احساس امداد پروگرام کے تحت لاک ڈاون کے متاثرین میں نقدی کی تقسیم کے لیے قائم کیے گئے سینٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم زین قریشی نے کہا کہ لاک ڈاون کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے بچانا ہے۔اس موذی مرض سے دنیا کا ہر ملک متاثر ہوا ہے۔ہم بھی اس متعدی مرض سے لڑ رہے ہیں جبکہ حکومت نے اپنی غریب عوام کو بھی ریلیف دینے کے لیے اربوں روپے مختص کیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان شفاف انداز میں یہ امداد مستحقین تک پہنچا رہے ہیں۔معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ مستحقین بھی صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں، ان کی امداد ہمارے پاس امانت ہے جو انہیں ہر صورت مل کر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ نقدی کے علاوہ حکومت پنجاب راشن کی صورت میں بھی غریب لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس نیک کام میں مخیرحضرات بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ ان کی مدد سیخدمت خلق کا یہ عمل مزید آسان ہو گیا ہے۔

سرگرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -