سی پی او ملتان زبیر دریشک آرپی او بہاولپور تعینات

  سی پی او ملتان زبیر دریشک آرپی او بہاولپور تعینات

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سی پی او ملتان زبیر دریشک کو آر پی او بہاولپور تعینات کر دیا گیا یے تاہم سی پی او ملتان کی پوسٹ پر ابھی کو ئی تعیناتی نہ کی گئی ہے۔پنجاب حکومت نے 8ایڈیشنل آئی جیز اور 2 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سردار علی خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔طارق مسعود یاسین ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر تعینات کر (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

دیا گیا ہے۔شاہد حنیف کا ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سی سی پی او پنجاب تقرر کیا گیا ہے۔غلام رسول زاہدایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی سی پی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔علی عامر ملک کا ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ سی سی پی او آفس تقرر کیا گیا۔فاروق مظہر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔فیاض احمد دیوکا ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب تقرر کیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی احسان طفیل کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور خدمات جاری رکھیں گے۔وقاص نزیر ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او آفس پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا۔

تعینات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -