خانیوال: 5سالہ بچے کو بلڈ کینسر‘ والدہ سرکاری امداد کی منتظر
خانیوال(نمائندہ پاکستان)خانیوال کے رہائشی پانچ سالہ بچے شاہ زیب نے علم کے حصول کے لئے اسکول جانا شروع ہی کیا تھا کہ آئے روز اسکی صحت خراب رہنے لگی۔ شاہ زیب کی بے سہارا ماں اور خاندان کی واحد کفیل خالدہ بی بی نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے ڈاکٹرز سے اسکا چیک اپ کروایا۔ مہنگے داموں ہونے والے ٹیسٹس کروانے پر شاہ زیب کو بلڈ کینسر کی تشخیص ہو گئی۔ بلڈ کینسر کا پتہ چلتے ہی خالدہ بی بی کے پاوں تلے سے زمین نکل گئی اور اس نے(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
اپنی ساری جمع پونجی پانچ سالہ بیٹے کے علاج پر لگانا شروع کر دی۔ محدود وسائل ہونے کے باعث خالدہ بی بی پہلے ہی لوگوں کے گھروں میں کام کاج کر کے چار بچوں کی کفالت کرتی ہے۔ جن میں سے ایک بیٹا پہلے سے ہی ہیپاٹائیٹس کا شکار تھا۔ خالدہ بی بی ان آزمائشوں کا سامنا زیادہ عرصہ نہیں کرسکی اور وہ اپنی ساری جمع پونجی بچوں کے علاج پر لٹا چکی ہے۔ پریشانی سے دوچار خالدہ بی بی کسی نیک فرشتے سے مدد کی آس لگائے بیٹھی ہے کہ جو اسکے پانچ سالہ معصوم بچے کی جان بچانے کے لیے اسکی مدد کر سکے۔ خالدہ بی بی نے اپنے بچے شاہ زیب کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی اپیل کی ہے کہ اسکے بچے کے علاج کے لیے بندوبست کیا جائے۔
منتظر