شالیمار کالونی‘ 5ڈاکوؤں کا ڈاکٹر کے گھر دھاوا‘ گن پوائنٹ پر لوٹ مار

شالیمار کالونی‘ 5ڈاکوؤں کا ڈاکٹر کے گھر دھاوا‘ گن پوائنٹ پر لوٹ مار

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے شالیمار کالونی ڈاکٹر مشتاق احمد کے گھر میں 5مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی2لاکھ سمیت بیس تولہ زیور مالیت20لاکھ چھین کرفرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ احسن سے 6نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی55ہزار لے گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

غوث ا?باد محمد مشرف سے دو افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی70ہزار سمیت دو موبائل چھین کرلیگئے، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے قصبہ شجاعباد زبیر اکبر کیگھر 6مسلح افراد نے گھس کر گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی3لاکھ80ہزار ڈھائی تولہ زیور سمیت لائسنس پسٹل لیگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے وائے بلاک عمران کی موٹرسائیکل، تھانہ قطب پور کے علاقے ناگ شاہ ساجد کی گاڑی سے 25ایل سی دی، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے وقاص شیخ جبکہ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سے محمد رمضان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔

لوٹ مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -