کرونا وائرس کیخلاف جنگ‘ حکومت اپوزیشن جماعتوں سے ملکر نیشنل ایکشن پلان بنائے‘ سید ذیشان اختر

کرونا وائرس کیخلاف جنگ‘ حکومت اپوزیشن جماعتوں سے ملکر نیشنل ایکشن پلان ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بہاول پور سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن تنظیم نہیں بلکہ ایک فیملی ہے جو اپنے خاندان جس میں یتیم بچے(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

،بیوا خواتین،معذور،قدرتی آفات سے متاثرہ افراد شامل ہیں ان کی کفالت کر رہی ہیں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں خدمت خلق کی ایک نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ہمارا سرمایہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہزاروں رضاکار ہیں جو نیک نیتی سے بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں وہ شہر کے مختلف علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن 63کروڑ روپے سے زائد مالیت کا راشن 33لاکھ مستحق فراد میں تقسیم کرچکی ہے۔ الخدمت خواتین رضاکار بھی بیوہ خواتین اور یتیم بچوں میں کروڑوں روپے کی امداد پہنچاچکی ہیں۔جماعت اسلامی نے کورونا وائرس کے باعث اپنی تمام تر سرگرمیوں کوختم کرتے ہوئے ملک بھر کے دفاتر کو کورونا وائرس کی آگاہی اور مستحقین کی امدادکیلئے وقف کردیا ہے۔انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے ملکر نیشنل ایکشن پلان بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مستحق افراد کی مدد کرنے کا طریقہ حکومت سے مختلف ہے۔ہمارے رضاکاروں پر جس طرح قوم نے اعتماد کیا ہے ہم اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔ ڈاکٹرز کمیونٹی کے ساتھ ساتھ میڈیا ورکرز بھی فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے کورونا سے جنگ لڑرہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -