اڑتالیس گھنٹوں میں تمام مسافروں کے کرونا ٹیسٹ‘ انتظامات مکمل

اڑتالیس گھنٹوں میں تمام مسافروں کے کرونا ٹیسٹ‘ انتظامات مکمل

  

ملتان(نیوز رپورٹر) بیرون ملک سے پاکستانیوں کو لانے والی فلائٹ آج سعودی عرب سے ملتان پہنچے گی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پاک فوج کے افسران کے ہمراہ گزشتہ روز ائر پورٹ کاوزٹ کیا اور محکمہ صحت کے طرف سے لگائے جانے والے رجسٹریشن کاونٹرز کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

لئے سرگرم ہو گئے ہیں۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی کی صدارت میں انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر احمد رضا،محکمہ صحت اور ائر پورٹ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ فیصلوں کے مطابق آنیوالے تمام مسافروں کی رجسٹریشن ائرپورٹ پر کی جائے گی،فارم پر جائیں گے اور ڈیٹا تیار کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر الزماں قیصرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ائر پورٹ پر پانچ رجسٹریشن کاونٹرز قائم کرے گا، آنیوالے والے مسافروں کو ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا اورتمام مسافروں کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ 48 گھنٹوں میں مکمل کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ جن مسافروں کے ٹیسٹ نیگٹیو ہونگے انہیں گھر بھیج دیا جائے گا اورجن مسافروں کے میڈیکل ٹیسٹ رزلٹ پازیٹیو آئیں گے انہیں 14 دن کے لئے کورنٹائین کر دیا جائے گا۔مسافروں کو ٹھہرانے کے لئے ہوٹلوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے،مسافروں کے لئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم قرنطینہ مرکز میں قیام کا آپشن بھی موجود ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوراٹر احمد رضا کو اس سلسلہ میں فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔

انتظامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -