گنجان آباد علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کا حکم
خانیوال(نمائندہ پاکستان) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خلاف سخت کاروائی کرنے اور گنجان آباد علاقوں میں خصوصی توجہ دینے اور ان علاقوں میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کا حکم دیا ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس آفسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔