بہاولپور: ترجمان پنجاب حکومت سمیرا ملک کا گندم خریداری مراکز

  بہاولپور: ترجمان پنجاب حکومت سمیرا ملک کا گندم خریداری مراکز

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ترجمان حکومت پنجاب برائے جنوبی پنجاب سمیراملک نے بہاول پور میں قائم 5مختلف گندم خریداری مراکز کا اچانک دورہ کیااور گندم خریداری کے حوالے سے بروئے کار لائے گئے انتظامات اور باردانہ کے اجراء کے امور کاجائزہ لیا۔دورہ (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کے موقع پر ترجمان پنجاب حکومت سمیرا ملک کو باردانہ کے اجراء بارے تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔ترجمان پنجاب حکومت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار قوم کے محسن ہیں اوروزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار گندم کے دانے دانے اور کاشتکارکی پائی پائی کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ خطہ بہاول پورگندم کی پیداوار کے حوالے سے اپنی ایک ممتاز اورخاص شناخت رکھتا ہے اور کسانوں اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے پرائم منسٹر زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پنجاب میں 300ارب روپے کے پراجیکٹ لائے جارہے ہیں۔سمیراملک نے مزید بتایا کہ بہاول پور ضلع میں گندم خریداری کا ہدف 3لاکھ 17ہزار461میٹرک ٹن مقررکیاگیا ہے جبکہ بہاولپور میں سالانہ ستر سے اسی ہزارمیٹرک ٹن گندم استعمال ہوتی ہے اورباقی ماندہ گندم پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھیجی جاتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بہال پور میں 28گندم خریداری مراکز فعال کردیے گئے ہیں اور ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے گندم خریداری اور باردنہ کے حصول میں آسانی پیدا کی گئی ہے۔اب کاشتکارایک شناختی کارڈ پر1000تھیلے حاصل کرسکتا ہے۔سمیراملک نے اس موقع پر گندم خریداری مراکز میں گندم خریداری اور باردانہ کے اجرا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -