کرونا ایمرجنسی ٹائیگر فورس کی تشکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (این این آئی)کرونا ایمرجنسی، ٹائیگر فورس کی تشکیل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ پیر کو اسلام آباد کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کرونا ایمرجنسی میں مالی (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
معاونت اور ریلیف آپریشن منتخب نمائندوں کے ذریعے کیا جائے۔ بلدیاتی نمائندے نے کہاکہ یونین کونسلز میں ہسپتال، ریلیف آپریشن کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، مئیر اسلام آباد، معاون خصوصی امور نوجوانان کو فریق بنایا گیا۔ بلدیاتی نمائندوں نے موقف اختیار کیاکہ منتخب نمائندوں کی موجودگی میں ٹائیگر فورس کی تشکیل خلاف قانون ہے۔
کرونا ٹائیگرفورس