گندم خریداری مہم‘ کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کریں گے‘ زوار حسین وڑائچ

  گندم خریداری مہم‘ کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کریں گے‘ زوار حسین وڑائچ

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے تحصیل دنیاپور میں 82 ہزار 718 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کیلئے گندم خریداری مہم 2020-21 کا افتتاح کیا۔انہوں نے گندم خریداری مرکز دنیاپور میں فیتہ کاٹ کر گندم خریداری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری محمد اصغر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔تقریب میں صوبائی وزیر چوہدری زوار حسین(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

وڑائچ نے کسانوں اور کاشتکاروں سے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس کے تدارک اور تحفظ سمیت تمام حفاظتی تدابیر کے حوالے سے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں اور کاشتکاروں کے لئے گندم خریداری امور کو نہایت سہل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باردانہ کے حصول کے لیے گردآوری ضروری نہیں ہے۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ گندم خریداری کے دوران کسانوں اور کاشتکاروں کی صحت پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام افراد کو آپس میں چھ فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنے کی بھی کی خصوصی ہدایت کی۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرچودھری محمد اصغر نے بتایا کہ گندم خریداری سنٹر انچارج 500جیوٹ اور 1000 پولیپراپلین بیگ جاری کر سکتا ہے جبکہ وہ ذاتی شناخت کی بنا پر 50عددجیوٹ بیگ اور 100 عدد پیپی بیگ بھی جاری کر سکتا ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ کہ گندم خریداری مرکزدنیاپور سے 22 ہزار میٹرک ٹن، گندم خریداری مرکز جلہ آرائیں سے 18 ہزار میٹرک ٹن،گندم خریداری مرکز ذخیرہ سے 16 ہزار میٹرک ٹن،گندم خریداری مرکز ز قطب پور سے14 ہزار میٹرک ٹن،گندم خریداری مرکزچٹ نہر سے 12 ہزار 718 میٹرک ٹن گندم خرید کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ گندم خریداری مہم کیلئے6 لاکھ 29 ہزار 642 جیوٹ اور پولی پراپلین بیگز دستیاب ہیں۔

زوار وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -